پنجاب میں پولیس کی تعیناتی

پنجاب میں پولیس حکام کی تعیناتی کا میرٹ پی ٹی آئی ورکرز کو دبانا ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیس حکام کی تعیناتی کا واحد میرٹ پی ٹی آئی ورکرز کو دبانا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ سرکاری افسران کو جاتی امرا بلاکر تعیناتی کرنا شریف خاندان کا پرانا وطیرہ ہے، مینڈیٹ چور وزیراعلی غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ پنجاب کی اصلی راج کماری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹاک ٹاکروزیراعلیٰ نے پولیس کے ڈی پی اوزکو انٹرویو کے لیے جاتی امرا طلب کیا۔
فارم 47کی وزیراعلیٰ افسران کو جاتی امرا بلا کرتعیناتی کے فیصلے کرتی ہیں اور بعد میں ان افسران کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جو پولیس افسر پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف ظلم وبربریت کرے اسے ترقی دی جاتی ہے، راج کماری فسطائیت کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے ، مینڈیٹ چور ٹولہ کچھ بھی کرلیں عمران خان اورورکرز کو نہیں توڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور شریف خاندان پرانے پٹواری ذہنیت کیساتھ حکومت چلا رہا ہے، پولیس حکام کی تعیناتی کا واحد میرٹ پی ٹی آئی ورکرز کو دبانا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ بانی کو تڑوانے کے لئے جاہل ٹولے نے ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے، مینڈیٹ چوروں سے تمام مظالم کا بدلہ لیا جائے گا

مزید پڑھیں:  معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع