گرفتاری کیخلاف درخواستیں مسترد

توشہ خانہ کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردیں ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس ٹو کال اپ نوٹسز کے خلاف درخواستیں بھی خارج کر دی گئیں ۔
دوسری جانب190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور کر لی گئی ۔
نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ بھی عدالت پیش کیا گیا ۔
لقادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کی کاپی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو فراہم کر دی گئی تاہم190ملین پاؤنڈز کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم ختم کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع، غزہ میں‌بھی بمباری