اقوام متحدہ کے نمائندے کا افغانستان

اقوام متحدہ کے نمائندے کا افغانستان میں داخلہ بند

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے نمائندے کا افغانستان میں داخلہ بند، افغان ترجمان کی جانب سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے پر پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے لئے مقرر کردہ خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ کو افغانستان میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے پر پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ رچرڈ بینیٹ کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ کو افغانستان میں پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے تفویض کیا گیا تھا اور وہ بہت چھوٹے چھوٹے مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے تھے۔
ادھر طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ افغانستان کا سفری ویزا حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
عبدالقہار بلخی نے مزید کہا کہ رچرڈ بینیٹ سے اپنے کام کے دوران پیشہ ورانہ مہارت پر عمل کرنے کی بار بار درخواست کی گئی لیکن انھوں نے ہمیشہ افغانستان اور افغان عوام کے بارے میں تعصب سے بھری رپورٹیں مرتب کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ کوششوں کے باوجود رچرڈ بینیٹ سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔
یاد رہے کہ افغان ترجمان کی جانب سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے پر پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام عائد کر دیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت عوامی حقوق سلب کرنے کیلئے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان