تحریک انصاف جلسہ منسوخی پر نیا

تحریک انصاف جلسہ منسوخی پر نیا پینڈورا باکس کھل گیا، سرگوشیاں شروع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف جلسہ منسوخی پر نیا پینڈورا باکس کھل گیا، ہر طرف نہ صرف چیمیگوئیاں ہو رہی ہیں بلکہ اس حوالے سے سوالات بھی اٹھنے لگے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ جلسے کی منسوخی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے سچ معلوم کروں گا۔
بیرسٹر علی ظفر نے اس حوالے سے کہا کہ جلسے کی منسوخی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، جلسے کی منسوخی پر کچھ لوگ ناراض بھی ہیں۔ عمران خان کی ہدایت ہے کہ قانون ہاتھ میں نہیں لینا، این او سی کی منسوخی کے بعد بھی جلسے کا فیصلہ ہوا تھا، کل رات ہی جلسہ منسوخ ہوجاتا تو ناراضی نہ ہوتی۔
سوشل میڈیا پر جلسے کی منسوخی کی وجوہات اور علیمہ خان کے اعظم سواتی والے بیان کے حوالے سے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات شیڈول نہیں تھی، آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے سچ معلوم کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پرسوں بانی پی ٹی آئی نے جلسے کرنے کا کہا تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ جلسہ منسوخ ہونے سے کنفیوژن ہوئی ہے لیکن سب کچھ واضح ہو جائیگا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف جلسہ منسوخی پر نیا پینڈورا باکس کھل گیا، ہر سو سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ ہم نے ترنول کے مقام پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے کی بھر پور تیاری کر رکھی تھی مگر اپنے قائد عمران خان کے حکم پر جلسہ ملتوی کیاہے۔ ہم سب اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے پابندہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: مولانا فضل الرحمن5سال کیلئےبلا مقابلہ جے یو آئی کے امیر منتخب