غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، گیس بھی غائب، شہری پریشان

ویب ڈیسک: پشاور اور ٓس پاس کے دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، گیس بھی غائب ہے جس سے شہری پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس غائب ہونے کاسلسلہ جاری ہے جس نے عوام کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے، اندرون شہر میں6،دیگر شہری علاقوں8گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ نواحی میں8 سے 12 گھنٹوں تک بجلی غائب رہنامعمول بن گیاہے۔
شہر بھر میں گیس غائب ہونے سے گھریلو امور میں بھی خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بازار سے اشیائے خوردونوش لانا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ ہر چیز کی قیمتیںآسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
بجلی کی غیر اعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کامشکلات کاسامنا کرپڑھ رہا ہے ، شہریوں کے مطابق بھاری بھر کم بل آجاتے ہیں، بجلی نہیں آتی بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ فوری کم کیا جائے ۔ بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
یاد رہے کہ پشاور اور ٓس پاس کے دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، گیس بھی غائب ہے جس سے شہری پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں سے آگاہ ہیں، میتھیو ملر