عمران خان کو جیل سے باہر

پی ٹی آئی قیادت عمران خان کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی ،محمود خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی تقاریر کے دوران متعدد بار کہا ہے کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والی تحریک انصاف کی قیادت کمپرومائزڈ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ہرگز نہیں چاہتی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی ملے ۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو باتیں میں نے پہلے کیں ہیں آج وہ سچ ثابت ہو رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت عدالت جائے گی، بیرسٹر سیف