عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کی 15دنوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟ اس پر وکیل عامیہ حمزہ نے بتایاکہ عالیہ حمزہ نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور اور پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنیسے روک دیا۔
ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو 15 دنوں میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ 4بھائیوں کا کیس،عدالت کاایس ایچ اوکوقرآن پرحلف اٹھانےکاحکم