21اشیائے ضروریہ

رواں ہفتے 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں رواں ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے تاہم ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں تسلسل کے ساتھ کمی کا رجحان جاری ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 16.69 فیصد کی شرح پر آگئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 9ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمت میں 2.41فیصد،ایل پی جی 0.16فیصد، دال چنا6.05فیصد ، بیف کی قیمت میں 047 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.63فیصد،ایل پی جی1.04فیصد اورتازہ کھلا دودھ کی قیمتوں میں 0.39فیصداضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب چینی کی قیمت میں 1.43 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 21.96 فیصد،پیاز1.70 فیصد، کیلے 2.08فیصد، دال مسورقیمت میں ایک فیصد، بریڈقیمت میں 0.61 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 2.77فیصد کمی ہوئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.24 فیصد کمی کے ساتھ 10.35فیصد اور 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.22فیصدکمی کے ساتھ14.65فیصد ہوگئی۔
22رپورٹ کے مطابق ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.15 فیصدکمی کے ساتھ 19.39 فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح01.12 فیصدکمی کے ساتھ 17.09فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری