جرمنی میں چاقو حملہ کی واردات

جرمنی میں چاقو حملہ کی واردات میں 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: دیگر یورپی ممال کے بعد اب جرمنی میں چاقو حملہ کی واردات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جرمن شہر زولنگن میں میلے کے دوران چاقو بردار شخص نے حملہ کیا جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ چاقو حملہ کی واردات ایک مارکیٹ میں پیش آئی جہاں سٹیج پر موسیقی جاری تھی اور لوگوں کا ہجوم تھا۔
حکام نے بتایا کہ چاقو حملہ کی واردات کے دوران زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ زولنگن شہر کی 650 ویں سالگرہ کی مناسبت سے میلہ اتوار تک جاری رہنا تھا تاہم چاقو زنی کے واقعے کے بعد علاقہ خالی کرا لیا گیا۔
ڈیڑھ لاکھ آبادی پر مشتمل یہ چھوٹا شہر زولنگن، کولون اور ڈوزلڈورف کے قریب واقع ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے شب پیش آیا، حملے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جسے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
یاد رہے کہ دیگر یورپی ممال کے بعد اب جرمنی میں چاقو حملہ کی واردات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ سمیت دیگر یورپی ممالک میں اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں‌جن میں‌ملزمان گرفتار بھی کئے جا چکے ہیں تاہم اب تک یہ پتہ نہیں چلایا جا سکتا ہے کہ یہ واقعات رونما کیوں‌ہوتے ہیں.

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا