بڑے بلیک آوٹ سے‌ خبردار

پی ٹی اے نے صارفین کو بڑے بلیک آوٹ سے‌ خبردار کردیا

ویب ڈیسک: پی ٹی اے نے صارفین کو بڑے بلیک آوٹ سے‌ خبردار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بڑے ٹیلی کام بلیک آوٹ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل ڈی آئی لائسینسوں کی عدم تجدید سے 50 فیصد موبائل ٹریفک متاثر ہونے کے ساتھ کئی موبائل ٹاورز آوٹ سروس ہوجائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی 10 فیصد انٹرنیٹ ٹریفک بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
دوسری جانب لائسنسوں کی تجدید نہ ہونے سے ملک میں 40 فیصد اے ٹی ایم کام کرنا چھوڑ دیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی طرف آمدہ عالمی ٹریفک بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
پی ٹی اے نے صارفین کو بڑے بلیک آوٹ سے‌ خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں اور وزارت آئی ٹی کے درمیان سے بقایا جات کے معاملے پر تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ ادھر وزارت آئی ٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی بھی بقایا جات کی وصولی کا فارمولا طے نہیں کرسکی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے لائسنس کی تجدید کیلئے بقایا جات کی ادائیگی کی شرط رکھی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ تین سے چار ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی معیاد ختم جبکہ بعض کمپنیوں کے لائسنس کی معیاد جلد ہی ختم ہو جائے گی۔
دوسری جانب ایل ڈی آئی کمپنیوں نے سروسز جاری رکھنے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  خلیجی ملک سے آنے والا منکی پاکس مریض اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا