چہلم امام حسین ع کیلئے سکیورٹی

چہلم امام حسین ع کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل، تمام راستوں کی نگرانی

ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے چہلم امام حسین ع کیلئے سکیورٹی پلان شکیل دیدیا ہے، مجالس اور چہلم امام حسین ع کے پرامن انعقاد کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا۔ تشکیل دیئے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق 4 ہزار کے قریب پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔
اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر تمام جلوسوں کے گزر گاہوں کو بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
خصوصی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو کارڈز جاری کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کو روکا جا سکے، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت اندرون شہر میں بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔
چہلم امام حسین ع کے دوران شہر کے تمام اہم اور حساس مساجد میں باوردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، بکتر بند اور اے پی سی گاڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر اضافی ٹریفک اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کے دفتر سے جاری ہونے والے خصوصی سکیورٹی پلان کے تحت شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
یاد رہ کہ پشاور پولیس نے چہلم امام حسین ع کیلئے سکیورٹی پلان شکیل دیدیا ہے، جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاک ایک اورزندگی نگل گیا،صوابی میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل