اسرائیل کااعتراف

اسرائیل کاغزہ میں اپنے3فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

شویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اپنے 3فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیاگیا ہے ۔
اسرائیلی فوج نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ غزہ شہر میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2فوجی ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا فوجی جنوبی لبنان میں حماس سے لڑائی میں ہلاک ہوا۔
واضح رہے کہ غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی