اسرائیل کی بچوں کو پولیو ویکسین

اسرائیل کی بچوں کو پولیو ویکسین دینے کیلئے غزہ جنگ بندی کی تردید

ویب ڈیسک: اسرائیل کی بچوں کو پولیو ویکسین دینے کیلئے غزہ جنگ بندی کی تردید، نیتن یاہو نے اس سلسلے میں بیان جاری کر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان مِیں ان رپورٹس کی تردید کی گئی ہے جن میں اسرائیل غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کرنے کی خاطر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی امریکی درخواست پر آمادہ ہو گیا ہے۔
نیتن یاہو نے ایسے کسی بھِی بیان کو یکسر مستر کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا ہےکہ غزہ میں جنگ بندی پر اسرائیل کے آمادہ ہونے کی خبروں میں کوئِی صداقت نہیں۔
بیان میں مزید وضاحت کی گئِی ہے کہ بچوں کو پولیو ویکسین دینے کی خاطر جنگ بندی نہیں ہو رہی بلکہ یہی جنگ بندی کا مقصد غزہ کی پٹی میں محض جگہوں کی تخصیص ہے۔
صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا جہاں پیشہ ورانہ شخصیات نے اس کی حمایت کی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے وزراء کو آگاہ کیے بغیر غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر سے جاری پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے غزہ میں بچوں کو ویکسین دینے کے لیے مقامات مختص کیے ہیں، یہ جنگ بندی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7اکتوبر 2023 سے اب تک 40ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل گمان کیا جا رہا تھا کہ اسرائیل نے امریکی حکم کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے تاہم نیتن یاہو نے اس تمام تر بیانیئے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو ویکسین دینے کے لیے مقامات مختص کیے ہیں، یہ جنگ بندی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاورکی گرفتاری سے روک دیاگیا