اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، خطے میں اسرائیلی مہم جوئی پورے مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے خطرناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے50ویں اجلاس میں شریک ہیں جو کہ کیمرون میں منعقد ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمرون میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، اس دوران وہ غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر پاکستانی نقطہ نظر سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیلی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، شہری علاقوں پر اسرائیلی افواج کی جانب سے بے دریغ بمباری اور ڈرون حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فلسطین کی صورتحال پر مؤقف بالکل واضح ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی فوری طور پر ہونی چاہیے۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتےہوئے انہوں ںے کہا کہ خطے میں اسرائیل کی مہم جوئی مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرناک ہے۔
یاد رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں.
افغان حکومت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان
حکومت پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں فتنہ الخوارج کی موجودگی اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں سے ثابت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں، افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت پاکستانی عوام کی خونریزی میں ملوث گروہوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں:  بھارت، عید میلادالنبیﷺ کی تیاری کے دوران ہندوؤں کا مسلم آبادی پر حملہ