محکمہ ٹرانسپورٹ سے فارغ ملازمین

محکمہ ٹرانسپورٹ سے فارغ ملازمین کو وزیراعلیٰ سے ملنے سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے فارغ ملازمین کو وزیراعلیٰ سے ملنے سے روک دیا گیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سے فارغ کئے گئے ملازمین پر ڈی آئی خان داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
اس دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات کے لئے جانے والے ملازمین کو پولیس نے ڈی آئی خان پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔
ملازمین نے کہاکہ ہم سارے پی ٹی آئی کے ورکر ہیں، علی امین پہلے ہم سے جلسے کرایا کرتے تھے اب ملاقات تک نہیں کرتے۔
نوجوانوں نے شکوہ کیا کہ ہمیں محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیوں نکالا گیا، کیا ہم ن لیگ یا کسی اور پارٹی والے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی محمد عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے