شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کومبینہ

پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کومبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کومبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا.
پشاور میں اغواء کی وارداتوں نے دوبارہ سر اٹھالیا، پشاور کے نواحی علاقہ سربند اچینی روڈ سے شوکت خانم ہسپتال کا ڈاکٹر اغواء کر لیا گیا ہے، اس واقعہ کی پولیس نے بھِی تصدیق کی ہے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند اچینی روڈ سے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر صبح اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ 15 منٹ بعد اس کے والد کو کسی نے کال کی کہ آپ کے بیٹے کی گاڑی روڈ پر سٹارٹ کھڑی ہے۔
مغوی ڈاکٹر کے والد ڈاکٹر فقیر اللہ نے بتایا کہ موقع پر پہنچ کر گاڑی اور بیٹے کا موبائل فون ملا، مغوی ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر درج کر کے سربند پولیس نے مغوی کی بازیابی کیلیے کوششیں شروع کردیں۔ نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف دفع365 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کومبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا.
اغوا وارداتوں نے ایک بار پھر سے سر اٹھا لیا، آئے روز ہونے والی اغوا کی وارداتوں نے عوام کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا. ایف آئی آر درج کر کے سربند پولیس نے مغوی کی بازیابی کیلیے کوششیں شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ ، ملاقات طے