ہری پور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

ہری پور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، تاجروں کا شدید احتجاج

ویب ڈیسک: ہری پور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے موقع پر مقامی تاجروں کا شدید احتجاج، ریڑھی بانوں نے بھی تاجروں کا ساتھ دیا۔
ذرائع کے مطابق ہری پور مین بازار میں تاجروں اور ریڑھی بانوں نے ٹی ایم اے کے اہلکاروں اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کا گھیراو کر کے نعرہ بازی شروع کی۔
اسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اے کا مشترکہ ڈاکخانہ روڈ پر عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ اس دوران مشتعل ہجوم نے ایک گھنٹے تک سرکاری گاڑی کا گھیراو کر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد فراز قریشی کو گاڑی میں محصور رکھا۔
ریڑھی بانوں اور دکاندار آپریشن کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے گاڑی کے آگے زمین پر بیٹھ گئے، اس دوران ہجوم کو اشتعال دلانے والے 3 افراد کے خلاف تھانہ ماڈل سٹی میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد فراز قریشی کی جانب سے ملزمان کے خلاف میں مقدمہ درج کیا گیا۔
یاد رہے کہ ہری پور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے موقع پر مقامی تاجروں کا شدید احتجاج، ریڑھی بانوں نے بھی تاجروں کا ساتھ دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: مولانا فضل الرحمن5سال کیلئےبلا مقابلہ جے یو آئی کے امیر منتخب