88ممالک کی جیلوں میں 20ہزار پاکستانیوں

88ممالک کی جیلوں میں 20ہزار پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف

ویب ڈیسک: 88ممالک کی جیلوں میں 20ہزار پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف، قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز میں بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز میں کیا گیاہے۔
دستاویز کے مطابق 20 ہزار پاکستانی شہری دنیا کی مختلف جیلوں میں قید ہیں، ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی بھی شامل ہیں جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات کی سمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔
قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، ملائیشیا میں 463، برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89، سپین میں 92، افغانستان میں 85، ساؤتھ افریقا میں 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
88ممالک کی جیلوں میں 20ہزار پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف، قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز میں بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

مزید پڑھیں:  درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے