نوازشریف تمام پارٹیوں سے غیر مشروط

نوازشریف تمام پارٹیوں سے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں، راناثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف تمام پارٹیوں سے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں۔
ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نواز شریف نے ملک واپس آکر یہ واضح کہا تھا کہ ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے سب کو متحدہ ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں بھی بات چیت کے دوران نواز شریف نے اس بات کو دہرایا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں سے غیرمشروط مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
راناثناء اللہ نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے لوگوں کے سامنے بھی میں نے یہ بات کی ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے سب سے ہاتھ ملایا اور غیرمشروط مذاکرات کی بات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اختر مینگل کا کل استعفیٰ دے کر آج واپس لینا ان کیلئے مشکل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس بات سے سب متفق ہیں کہ بلوچستان کے معاملات کو اولین ترجیح سمجھ کر حکومت اور متعلقہ اداروں کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی محب وطن، آئین اور قانون پر یقین رکھنے والی ہے ان سےعلیحدہ برتاؤ ہونا چاہیے، اختر مینگل کے گلے شکوے سنے اور یقین دہانی کرائی ہے، ان کی پارلیمنٹ میں موجودگی بلوچستان کیلئے بڑی اہمیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اس بات سے متفق نہیں کہ بلوچستان میں حکومتی عمل داری ختم ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف تمام پارٹیوں سے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی