صوبائِی حکومت کی کم قیمت ہاؤسنگ

صوبائِی حکومت کی کم قیمت ہاؤسنگ سکیم لانے کی تیاری

ویب ڈیسک: صوبائِی حکومت کی کم قیمت ہاؤسنگ سکیم لانے کی تیاری جاری ہے۔
اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مستحق افراد کو گھرکی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض دیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع نے تبایا کہ منصوبہ کم آمدن والے افراد کے لیے لایا جارہا ہے، ایک لاکھ روپے سے کم آمدن والے شہریوں کو گھر کی تعمیر کے لیے قرض بھی دیا جائیگا۔
صوبائِی حکومت کی کم قیمت ہاؤسنگ سکیم کی جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 5 مرلے زمین رکھنے والوں کو گھر کی تعمیر کے لیے حکومت قرض دے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ ہاؤسنگ نے کام شروع کردیا ہے۔
حکومتی ذراِئع نے بتایا ہے کہ شہری 10 سال میں انتہائی کم ماہانہ اقساط میں قرض واپس کریں گے، پرانے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے بھی قرض دیا جائے گا تاہم قرض صرف ان افراد کو دیا جائے گا جن کے پاس زمین ہے لیکن گھر بنانے کے پیسے نہیں۔

مزید پڑھیں:  یمن، لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بیک وقت بمباری، 137افراد شہید