اختر مینگل دبئی روانہ

اختر مینگل دبئی روانہ، قومی اسمبلی کو الوداع کہہ دیا

ویب ڈیسک: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل قومی اسمبلی کو الوداع کہتے ہوئے دبئی روانہ ہو گئے ۔
دبئی روانگی کے وقت اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جو میرے لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ میں اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
انہوں نے لکھا کہ سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ مجھے منا لیں گی میری رائے بدلنے پر آمادہ کر لیں گی اور اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گی لیکن مجھ سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں تسلیم کریں کہ آپ نے ان کے پیاروں کو چھین کر ان کے دل دکھائے گئے ہیں۔
اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ سمی بلوچ اور ڈاکٹر مہرنگ سے معافی مانگیں کہ آپ نے انہیں اس وقت مارا جب وہ صرف آپ سے بات کرنا چاہتی تھیں ۔
میں صرف اختر مینگل نہیں ہوں، میں اس عوام کا حصہ ہوں جب آپ ان سے معافی مانگیں گے، تو آپ مجھ سے بھی معافی مانگ لیں گے مجھے کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے پر تیار نہیں ہیں، میں پاکستان میں نہیں تھا اور خود کو اس بوجھ سے نجات دلانے کے لیے آیا ہوں جو مہینوں سے میرے اوپر تھا اب میں آزاد ہوں۔
امید ہے کہ باقی لوگ بھی جلد اس حقیقت کا ادراک کر لیں گے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے میں اب پرواز میں ہوں الوداع، پارلیمنٹ شاید ہم اس وقت ملیں جب قانون کی حکمرانی قائم ہو!۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی نے 5گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا