باجوڑ پولیس کا بائیکاٹ

باجوڑ پولیس کا پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ،کل دھرنا دینے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: باجوڑ میں پولیو ٹیم پرحملے کے بعد پولیس نے پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کل دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکارکی شہادت کے بعد ساتھی اہلکاروں نے پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
پولیس اہلکاروں نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل ہیڈ کوارٹر خار میں دھرنے دینے کا اعلان بھی کردیا ہے ۔
اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کل گرائونڈ میں جمع ہوکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔
پولیس اہلکاروں نے مزید کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ دن دیہاڑے ہمارے پولیس اہلکار کو کس نے شہید کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے سڑک پر پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرنے والا کہاں سے آیا۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پولیوفورس پولیو ڈیوٹی سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی موت معمہ بن گئی ، ایس ایچ او معطل