خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل، وزیرصحت سے قلمدان واپس

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید ردوبدل کرتے ہوئے وزیرصحت سے بھی قلمدان واپس لے لیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے محکمہ صحت کا قلم دان لے لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا رولز اینڈ بزنس 1985 کی شق 3 کی ذیلی شق 4 کے تحت حاصل اختیارت کا استعمال کرتے ہوئے وزیر صحت کا قلم دان واپس لے لیا ہے۔
سید قاسم علی شاہ کو کابینہ میں برقرار رکھا گیا ہے اور انہیں محکمہ سماجی بہبود کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے مشال یوسفزئی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر سماجی بہبود تھیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ میں مطلوب دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع