گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ

علی امین گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت خاص طور خیبرپختونخوا کے رہنما نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، علی امین گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ علی امین گنڈاپور کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے موثر ثابت ہونگے، لیکن انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ سب ایک دوسرے کو استعمال کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور چاردیواری میں الگ اور سٹیج پر آکر الگ زبان استعمال کرتے ہیں، جبکہ شہباز شریف سے ملاقات میں ان کا الگ سے روپ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی حکمت عملی کے تحت گھی شکر ہوجاتے ہیں تو کبھی منہ سے آگ برساتے ہیں۔ یہاں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا، 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے سے متعلق کچھ کنفرم نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے بانی پی ٹی آئی کو کوئی پیغام بھیجا یا انہوں نے خود رابطہ کیا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت خاص طور خیبرپختونخوا کے رہنما نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، علی امین گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں حادثات، 9 سالہ بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی