خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ نتائج

خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ نتائج، طالبات نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کر دیا گیا، طالبات نے میدان مار لیا۔ سرفہرست تینوں پوزیشنوں پر طالبات براجمان ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق فارورڈ گرلز ڈگری کالج کی طالبہ خانسہ بی بی نے 1166نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
جناح کالج فار ویمن جامعہ پشاور کی طالبہ یمنی طیب 1162 نمبر لے کر دوسری اسی ادارے کی ایمان خالد 1160 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر براجمان رہیں۔
ذرائع کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں مجموعی طور پر68 ہزار 886 طلباء نے حصہ لیا۔ ان میں 50 ہزار سے زائد طلبہ نے کامیابی حاصل کی، اس لحاظ سے نتائِج 99 فیصد رہے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحان میں 62 ہزار217طلبا و طالبات نے حصہ لیا، ان میں 56ہزار 117طلبہ پاس ہوئے اور نتیجہ 92 فیصد رہا۔
پشاور بورڈ میں مجموعی طور پر 62886 طلبہ نے امتحان دیا ، ان میں 50207 کامیاب رہے۔
اس حساب سے رزلٹ 99.1 فیصد رہا، انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 23 ہزار903 طلبا ءطالبات نے حصہ لیا، اس میں ایک لاکھ 6 ہزار 324 طلبہ پاس ہوئے۔
انٹر امتحان کا نتیجہ 85 فیصد رہا۔
ضلع ایبٹ آباد کے میڈیکل گروپ اوور آل میں آمنہ ریاض نجی سکول وطن مانسہرہ نے 1137 نمبر لے کر پہلی،نجی سکول ایبٹ آباد کی صوفیہ انتخاب نے 1136 نمبر لے کر دوسری جبکہ نجی سکول ایبٹ آباد کی مس تبشرہ جدون نے 1135نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول حویلیاں کی عریشہ ارشد نے 1055 نمبر لے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول چھپڑہ ہری پور کی ام حبیبہ، لائبہ حور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول گاندھیاں مانسہرہ نے مشترکہ 1040 نمبر لے کر دوسری ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کلنجرکی رابعہ بی بی مانورطارق نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول شیروان نے مشترکہ 1035 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
کمپیوٹر اینڈ جنرل سائنس گروپ میں پیس گروپ آف کالجز ہری پور کی شہزادی مریم عباسی نے 1121 نمبر لیکر پہلی ، نجی سکول کی ایمان طاہر سواتی نے 1107 نمبر لیکر دوسری اور نیہا سرفراز نے 1103نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجنیئرنگ گروپ میں پیس گروپ ہری پور کی حیا علی نے 1112 نمبر لے کر پہلی، نجی سکول ہری پور کے شہریار احمد نے 1111 نمبر لے کر دوسری، مانسہرہ کی اریشہ احمد نے 1110نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاور بورڈ میں کل 60ہزار 907 میں سے 55ہزار 8 سو 72 پاس ہوئے، ان کی کامیابی کا تناسب 91فیصد رہا۔ گیارہویں جماعت میں پری میڈیکل میں 31 ہزار 585میں 28 ہزار 825 پاس ہوئے۔
ان کی کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہا ۔
پری انجینئرنگ میں 3630 میں سے 2924 پاس ہوئے۔ جنرل کمپیوٹر سائنس میں 11152 میں 8694 پاس ہوئے۔ آرٹس گروپ میں 11 ہزار ایک سو 23 میں 8606پاس ہوئے۔
درس نظامی گروپ میں جواد احمد نے 876 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔آرٹس گروپ میں پہلی اقراء حفاظ سکول کی حافظہ عمامہ سید ،ساحرہ گل نے مشترکہ پوزیشن حاصل کی ۔
حسنہ نے 1093 نمبر لیکر دوسری اور جناح کالج کی حفصہ عامر نے 1089 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ گروپ میں خانسہ خان نے 1140 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نور الایمان نے 1135 نمبر حاصل کرکے دوسری ،شمع نے 1129 نمبر حاصل تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اوور آل پری میڈیکل گروپ میں ہری پور کی رہائشی فاروڈ گرلز کالج حیات آباد کی خانسہ بی بی نے1166 نمبرلے کر کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مالاکنڈ بورڈ میں آرٹس گروپ میں پہلی گورنمنٹ ہائر سکینڈری لوئر دیر کےصاحبزادہ سعود مصباح نے 1042نمبر حاصل کئے۔
دوسری محسنات اکیڈمی دیر کی سپنا بیگم نے 1029 نمبر حاصل کئے۔ تیسری خالد خان نے 1027 نمبر حاصل کئے۔
جنرل سائنس اینڈ جنرل گروپ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سرائے بالا کے محمد الیاس نے 1100 سو نمبر لے کر پہلی ،سخا کوٹ کی منزہ بیگم نے 1086 نمبر لے کر دوسری اور رومیہ خان نے 1067 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
پری انجینئرنگ گروپ میں اسلامیہ کالج جندول کی رومیسے 1075 حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسلامیہ کالج جندول لوئر دیر کی مدیحہ ثانی نے 1070 نمبر لے کر دوسری جبکہ بٹ خیلہ کی عمرہ گل نے 1054 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔صوبائی وزیر تعلیم نے تینوں بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
پشاور، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد بورڈ کے نتائج کا اعلان ایبٹ آباد بورڈ میں کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ صوبہ کے اہم بورڈ کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں شریک ہوں۔
مالاکنڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں کل 36743 طلبہ نے امتحانات میں حسہ لیا، ان میں 31073 کامیاب ہوئے، اور نتائج 84.57 فیصد رہا۔
مالاکنڈ بورڈ ٹاپ کرنے والی طالبہ صباء گل نے 1114 نمبر لئے اور بورڈ ٹاپ کیا۔ ان کا تعلق دی آربٹ کالج شاہکہ کوٹ مالاکنڈ سے ہے۔
مردان تعلیمی بورڈ نے بھی ایف اے، ایف سی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
کمشنر مردان محمد جاوید مروت نے کہا کہ میڈیکل کی بجائے معاشرے کےلئے مشعل راہ اصل کامیابی ہے. زندگی میں اصل کامیابی کےلئے مکتب جانے کی شرط لازمی نہیں۔
محمد جاوید مروت نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی کامیابی کا تناسب 93.54 فیصد آنا خوش آئند ہے۔
مردان تعلیمی بورڈ میں طالبات نے میدان مار لیا، رشما حجاب نے 1147 نمبر لیکر پہلی، دوسری پوزیشن پر جبران خان ہیں جنہوں نے 1146 نمبر لئے۔
مردان بورڈ میں تیسری پوزیشن فائزہ بی بی نے 1145 نمبر لیکر حاصل کی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کر دیا گیا، طالبات نے میدان مار لیا۔ سرفہرست تینوں پوزیشنوں پر طالبات براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں کانگووائرس کا شکار مریض چل بسا