تربیلہ ڈیم کی تکمیل کو 50

قومی اقتصاد میں اہم تربیلہ ڈیم کی تکمیل کو 50 سال مکمل

ویب ڈیسک : قومی اقتصادیات میں اہم مقام رکھنے والے تربیلہ ڈیم کی تکمیل کو 50 سال مکمل ہو گئے۔ 1974 کی تیسری سہ ماہی میں سول ورکس مکمل ہونے پر تربیلا ڈیم کے آبی ذخیرے میں پانی کی بھرائی شروع کی گئی۔
تربیلا ڈیم گزشتہ نصف صدی سے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اہم ترین جزو ہے، گزشتہ 50 برس میں تربیلا اپنی جھیل میں ذخیرہ کیا گیا 406 ملین ایکڑ فٹ پانی زرعی مقاصد کے لئے مہیا کر چکا ہے۔
قومی اقتصاد میں اہم مقام رکھنے والے تربیلہ ڈیم تکمیل سے اب تک نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 590ارب 36کروڑیونٹ سستی پن بجلی فراہم کرچکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس عرصہ میں قومی اقتصادیات کو 406 ارب امریکی ڈالر کے مساوی فوائد بہم پہنچا چکا ہے۔
12 ستمبر 2024 کو تربیلا ڈیم نے اپنی تکمیل کے 50 سال مکمل کر لئے۔ 1974 کی تیسری سہ ماہی میں تربیلا ریزروائر میں پانی کی بھرائی شروع کی گئی تھی۔
زمینوں کو سیراب کرنے کے علاوہ تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے نیشنل گرڈ کو 590 ارب 36کروڑ 10لاکھ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ تربیلا ڈیم اپنی تکمیل کے وقت مٹی اور پتھروں کی بھرائی سے تعمیر کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا ڈیم تھا۔
تربیلا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیاگیا۔ ڈیم کی لمبائی 9ہزار فٹ یعنی 2ہزار 743 میٹر جبکہ انچائی 470 فٹ یعنی 143میٹر ہے۔
تربیلا جھیل کا مجموعی رقبہ 259 مربع کلومیٹر ہے۔ 1974 میں تکمیل کے وقت ڈیم میں قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 9.68 ملین ایکڑ فٹ تھی۔
اب حال ہی میں تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے تحت 3 مزید پیداواری یونٹ یعنی یونٹ نمبر 18، 19 اور 20 نصب کئے جا رہے ہیں۔
یاد رہےکہ قومی اقتصادیات میں اہم مقام رکھنے والے تربیلہ ڈیم کی تکمیل کو 50 سال مکمل ہو گئے۔ 1974 کی تیسری سہ ماہی میں سول ورکس مکمل ہونے پر تربیلا ڈیم کے آبی ذخیرے میں پانی کی بھرائی شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا سے ملاقات