یوٹیلٹی سٹورز دوبارہ کھل گئے

ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز دوبارہ کھل گئے،تمام آپریشنز بحال

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں گزشتہ ماہ بند کیے گئے یوٹیلٹی اسٹورز دوبارہ کھل گئے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں موجود تمام یوٹیلٹی اسٹورز کھل چکے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز معیاری اشیائے خورد و نوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 23 اگست کو ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیتے ہوئے آپریشن بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جشن عید میلادالنبیﷺ کی خوشی میں پوراملک سج گیا، پررونق تقاریب جاری