ٹک ٹاکر کو قتل کردیا

ہری پور :بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان سے ٹک ٹاکر کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: ہری پور میں بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان سے ٹک ٹاکر کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ غازی کی حدود سریکوٹ میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاکر کے ہراساں کرنے پر منیرشاہ نامی نوجوان نے تنگ ہو کر ٹک ٹاکر آصف شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔
آصف شاہ سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کے ذریعے سے ملزم منیر شاہ کو دھمکیاں دیتا تھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر نے منیر شاہ کی ذاتی معلومات ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس پر ملزم منیر شاہ نے دلبرداشتہ ہوکر آصف شاہ مشوانی کو فائرنگ کر قتل کیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول آصف شاہ ملزم منیر شاہ سے بھاری رقم کا بھی مطالبہ کرتا رہا۔
مقتول ٹک ٹاکر آصف مشوانی کو دو گولیاں ماری گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم واردات کے بعد ملزم منیر شاہ نے تھانہ غازی کی پولیس کو خود اپنی گرفتاری پیش کی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عقیدت سے منایا جا رہا ہے