خیبر پختونخوا کی صورتحال انتہائی خراب

خیبر پختونخوا کی صورتحال انتہائی خراب،سنجیدگی کی ضرورت ہے: ایمل ولی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال انتہائی خراب ہے موجودہ حالات میں سنجیدگی کی ضرورت ہے ۔
اپنے بیان میں صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا کہ بد قسمتی سے خیبر پختونخوا میں جو لوگ دہشت گردوں کو لے کرآئے ہیں انہی لوگوں کو حکومت بھی دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا منصوبہ ایک ہی ہے اور ان نشانہ ہمیشہ پولیس اور پولیس کا مورال کم کرنا ہوتا ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکے ہیں جس سے صوبے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں حالات غلط سمت جارہے ہیں آدھے سے زیادہ خیبر پختونخوا ریاست کے کنٹرول سے باہر ہے ،موجودہ صورتحال میں سنجیدگی کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی معاشی، اقتصادی اور سکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موجودہ حالات تک اپنی پالیسیوں کے باعث ہی پہنچ گیا ہے اس اب بروقت اور فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔
صدر عوامی نیشنل پارٹی نے مزید بتایا کہ سیاسی اور جمہوری استحکام کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے اس لئے ذاتی مسائل اور انا نکل کر عوام کے مسائل کو توجہ دینی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، حدبندی تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، تین زخمی