مظاہرین گرڈ سٹیشن کے اندر داخل

پشاور: لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر قبضہ

ویب ڈیسک: پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین نے گرڈ سٹیشن پر قبضہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق دلزاک گرڈ سٹیشن کے باہر 14گائوں کے لوگوں نے جمع ہوکر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران مشتعل مظاہرین گرڈ سٹیشن کے اندرداخل ہو گئے جس پر عملہ گرڈ سٹیشن خالی چھوڑ کر چلا گیا ۔
عملہ کی جانب سے گرڈ سٹیشن خالی چھوڑ جانے کے بعد مظاہرین نے گرڈ سٹیشن پر قبضہ کرلیا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ گرڈ سٹیشن پہنچ گئے ۔
مظاہرین میں محمد زئی ، گلو زئی میرکزئی، گنبت، بیلہ نیکو خان دلزاک اور بڈھنی سمیت دیگر علاقوں کے لوگ شامل تھے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گلوزئی فیڈر پر 20 گھنٹے اور بڈھنی فیڈر پر 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک اعلیٰ افسران نہیں آئیں گے احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا شامل