دھمکی آمیز پوسٹ

دھمکی آمیز پوسٹ، ایف آئی اے ٹیم عمران خان سے تحقیقات کیلئے اڈیالہ پہنچ گئی

ویب ڈیسک: ایکس اکاؤنٹ پر دھمکی آمیز پوسٹ سے متعلق عمران خان سے تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم سے ایکس اکاؤنٹ پر دھمکی آمیز پوسٹ سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا ۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عمران خان سے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ، اسلام آباد کے سینئر افسران کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تشکیل دی جانے والی ٹیم عمران خان سے تحقیقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرے گی۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے تحقیقات انکے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے پر کی جا رہی ہے۔
انتہائی متنازع پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سابقہ ٹرانسپورٹ ملازمین اور پی ٹی آئی ورکرز کا وزیراعلیٰ کیخلاف مظاہرہ