کسی بھی ادارے کا نظام

ہمارے کسی بھی ادارے کا نظام اچھا نہیں چل رہا، بلاول

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی ادارے کا نظام اچھا نہیں چل رہا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سے ہر شہری مایوس ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ادارے کا نظام اچھا نہیں چل رہا، عدالت کو دیکھیں تو بھٹو شہید کو اب انصاف ملا ہے، جہاں بھٹو کی تیسری نسل کو انصاف کے لیے انتظار کرنا پڑا وہاں عام آدمی کو انصاف ملنے کی کیا امید ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج آئین میں ترمیم کا ہوتا ہے، ذوالفقار بھٹو نے ہمیں آئین دلوایا تھا، ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اسی آئین کو بحال کروایا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت ہے، منتخب نمائندہ میڈیا کے خلاف بولے گا تو میڈیا برداشت کرے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عقیدت سے منایا جا رہا ہے