اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ

اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ فی الحال اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران عطاء تارڑ کاکہنا تھا کہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ مشکوک بنایا جا رہا ہے، ڈرافٹ میں وزیر قانون، ان کی ٹیم اور اٹارنی جنرل شامل تھے۔
مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مثبت انداز میں بات چیت ہوئی، مولانا صاحب کی ٹیم کے پاس مسودہ موجود تھا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کامران مرتضی اور وزیر قانون کی شق وار بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت میں حرج نہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آئینی عدالت کو ہیڈ کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی