پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک: سال بھر کے پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف بی آئی ایس پی ڈائریکٹر جنرل نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا اجلاس ہوا، اس میں بی آئی ایس پی کے ڈی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہت سے خاندان اپنا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اس کیلئے بائیو میٹرک سسٹم پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سندھ کا حصہ 31 فیصد، بلوچستان کا 6 فیصد اور پنجاب کا حصہ 27 فیصد ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں غربت 92 فیصد جبکہ وہاں بی آئی ایس پی کے صرف 2 ملازمین ہیں۔
یاد رہے کہ سال بھر کے پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف بی آئی ایس پی ڈائریکٹر جنرل نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں کیا۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق