حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ

حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ،ساحلی شہر اور فوجی اڈےکونشانہ بنایاگیا

ویب ڈیسک: حزب اللہ نے لبنان نے اب تک اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں ساحلی شہر حیفا اور فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق حزب اللہ کے اب تک استعمال نہ کیے جانے والے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا۔
حملوں کے دروان ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے، اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا۔
دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیلا دیا، اسرائیل نے حزب اللہ کے 400لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرائیل نے شہریوں کو حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر حملے سے خبردار کر دیا ہے، اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 290 اہداف پر 4 سو سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے لبنان پر چڑھائی کرنے سے متعلق اطلاعات کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مختلف علاقوں سے کم عمر بچے غائب ہونے لگے