پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف ایک بار پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے متفرق درخواست دائر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے 12جولائی کے عبوری فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کے ساتھ مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کی جانب سے 3نظرثانی درخواستیں پہلے ہی سپریم کورٹ میں دائر ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کل سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا ۔
تفصیلی فیصلے میں میں الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر حکم دیا گیا تھا کہ وہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔

مزید پڑھیں:  شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی ،فلسطینیوں کی بے دخلی کا فیصلہ