ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان

پشاور: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبر میڈیکل یونیورسٹی خیبر پختونخوا کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ۔
ترجمان خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 194نمبرز پر ٹاپ ہوا۔
ٹیسٹ میں فاطمہ زہرا علی اور محمد مدثر نے 194 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ترجمان کے مطابق محمد حزیل اور وحیداللہ کی 193نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ8امیدواروں نے 192نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
نتائج کے مطابق تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں محمد حمزہ علی، کنول اختر، کاشان وحید ، زوبیا انس ، محمد عبداللہ خان، سید مجتبیٰ حسین، آمنہ ریاض اور اعظم خان شامل ہیں ۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے 7اضلاع کے 13سنٹروں میں ٹیسٹ کا انعقاد ہواجس میں41ہزار 671طلبا و طالبات ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق24ہزار سے زائد طلبہ بی ڈی ایس،21 ہزار سے زائد ایم بی بی ایس کے اہل قرر پائے ۔
کے ایم یو پشاورکے مطابق670طلبہ نے 180سے 200کے درمیان نمبرحاصل کئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: سوشل میڈیا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم