63 اے تشریح کیس میں نیا

پریکٹس پروسیجر کمیٹی اجلاس، 63 اے تشریح کیس میں نیا بینچ تشکیل

ویب ڈیسک: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں 63 اے تشریح کیس میں نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا۔
سپریم کورٹ کی 3 رکنی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے تیسرے ممبر اور سپریم کورٹ سینئر جج منصور علی شاہ نے ایک بار پھر سے شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی عدم شرکت کے باعث اب ججز کمیٹی کا اجلاس 11 بجے دوبارہ ہوگا۔
دوسری جانب ججز کمیٹی نے 63 اے کی تشریح کے معاملے پر نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے جس میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو 5 رکنی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔
63اے کی تشریح کے معاملے پر قائم نیا بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے، بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور مظہر عالم خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس منصورعلی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس آنے کے بعد بھی سینئرترین ججز کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی جبکہ کوئی وجہ بتائے بغیر جسٹس منیب اختر کو کمیٹی سے ہٹا دیا گیا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں 63 اے تشریح کیس میں نیا بینچ تشکیل۔ سینئر جج منصور علی شاہ نے ایک بار پھر سے شرکت نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ