بخار و درد کی غیرمعیاری دوا

خیبرپختونخوا میں بخار و درد کی غیرمعیاری دوا فروخت ہونےکا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بخار و درد کی غیرمعیاری دوا فروخت ہونےکا انکشاف کیا گیا ہے، اس انکشاف کے ساتھ ہی ڈریپ نے پروماس انفیوژن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ میں ڈریپ نے وضاحت کی ہے کہ پروماس انفیوژن کا ایک بیچ 034 غیرمعیاری قرارپایا ہے، ڈرگ انسپکٹر نے ڈی آئی خان مارکیٹ سے پروماس کا سیمپل قبضے میں لیا تھا، لیب نے سیمپل میں غیر ضروری ذرات کی تصدیق کی ہے۔
ڈریپ کی جانب سے جاری ہونے والی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پروماس انفیوژن ٹریٹ فارماسوٹیکل مقامی سطح پر تیار کردہ دوا ہے، اور پیراسٹیامول سے تیارشدہ بخار، جسمانی درد کی دوا ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرمعیاری دوا کا استعمال ری ایکشن کر سکتا ہے، اور اس سے بخار، شریانوں کی بندش، کپکپی طاری ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ اعضا کو خون کی سپلائی بھی متاثرکر سکتی ہے۔
ڈریپ کی جانب سے کمپنی کو پروماس انفیوژن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرنے، مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیمسٹ پروماس انفیوژن کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس بھجوائیں۔
خیبرپختونخوا میں بخار و درد کی غیرمعیاری دوا فروخت ہونےکا انکشاف کیا گیا ہے، اس انکشاف کے ساتھ ہی ڈریپ نے پروماس انفیوژن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، 125سے زائد افراد جاں بحق