چیئرمین شپ سے مجھے ہٹانے والوں

چیئرمین شپ سے مجھے ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن مین سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ میں چیئرمین نہ رہوں لیکن چیئرمین شپ سے مجھے ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا، ہم نے احتجاج کی مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا، ہم نے الیکشن کمیشن کی دی گئی ہدایات کے مطابق انتخابات کروائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کا ریکارڈ ڈیجیٹل فارم میں ہمارے پاس موجود ہے، تاہم ہمارے مرکزی دفتر سے سارا ریکارڈ ایف آئی اے لے گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ میں پارٹی چیئرمین رہوں لیکن چیئرمین شپ سے مجھے ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا، ہم نے اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سنگجانی جلسہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنےکافیصلہ