lock down qta

ڈپٹی کمشنر پشاور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خدشات – مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات۔مزید دو  علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، صوبائی دارلحکومت کے مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، اب تک پشاور کے کل نو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری، سمارٹ لاک ڈاؤن گلبہار نمبر چار اور کوہی حسن خیل میں لگایا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے

سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور  اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔