104941662 4852711168104598 6767290172220693121 o

کابینہ اجلاس میں بعض وزرا اور مشیروں کی کارکردگی پر بھی گرما گرم بحث

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،وفاقی کابینہ اجلاس میں فواد چودھری کے گزشتہ روز کے بیان کا ذکر.

اسد عمر نے فواد چودھری کے بیان کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا،وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو گفتگو میں احتیاط اور اتحاد قائم کرکھنے کی ہدایت کر دی.

فیصل واوڈا کی اسد عمر، رزاق داؤد اور ندیم بابر کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اندر سے لوگ سازشیں کر رہے ہیں،یہاں گیم ہو رہی ہے ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے، فیصل واوڈا کی وزیراعظم سے گفتگو.

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں کچھ کہا جاتا ہے باہر کچھ اور کہتے ہیں،لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم وزیراعظم بن چکے ہیں، ہم پی ٹی آئی کا نظریہ دبنے نہیں دے سکتے،ہمیں ہر طرح کی رپورٹ ہے کون کیا کر رہا ہے،کابینہ میں کچھ بتایا جاتا ہے، کاغذوں میں فیصلے کچھ اور طرح کے ہوتے ہیں،ہمیں وزیراعظم کے سامنے سیدھی بات بتائی جائے، وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو جذباتی دیکھ کر کہا فیصل ریلیکس رہو.

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج 73 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر مزید سستا