2249687 justiceqazifaezisaxx 1593017782 593 640x480 1

جسٹس قاضی فائز عیسی کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے کہا کہ میرے خاوند کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے تھانہ سیکریٹریٹ میں شکایت درج کرا دی، ایک شخص میرے میاں کو ایک ویڈیو میں قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے،

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی

اہلیہ کی درخواست کے مطابق پولیس جمع کرائے گئے مواد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرے، سپریم کورٹ کے جج کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہےپولیس ایکشن لے،جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے درخواست ایس ایچ او تھانہ سیکٹریٹ اسلام آباد کے پاس خود جمع کرائی،اہلیہ نے ایک ویڈیو بھی جمع کرائی جس میں ایک شخص جج کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت