80657035 8609 4300 aa1c 7633f09ea820

اٹلی میں ایک ریچھ کو سزائے موت سنا دی گئی – آخر وجہ کیا تھی؟

روم :اٹلی میں ریچھ کو سزائے موت سنا دی گئی،اطلاعات کے مطابق ہم نے ایسا تو بہت سنا ہے کہ انسان اگر کسی جانور کو نقصان پہنچائے تو اسے اس کی سزا دی جاتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ انسان کو نقصان پہنچانے پر کسی جانور کو سزا دی گئی ہو؟

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ٹرینٹینو میں ماؤنٹ پیلر کے راستے پر 28 سالہ لڑکے اور اس کے باپ پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے،

اس واقعے کے بعد باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی،

مزید پڑھیں:  پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ویدانت پٹیل

اسی ضمن میں جانوروں کی عالمی تنظیموں نے حکام سے یہ سزا واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،حملے کے بعد ٹرینٹینو کے گورنر نے ریچھ کو سزا دینے کے قانون پر دستخط کیے تھی۔