tradegate 1475048946

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے واہگہ بارڈر کھولا جائے گا.

دفتر خارجہ کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان کو برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر 15جولائی سے کھولا جائے گا،کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائےگا،افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا،معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان کووڈ 19 سے پہلے کی پوزیشن پر تجارت بحال کردی ہے.

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس