1140 lungs covid 19 test

ملک میں کوروناوائرس سے اب تک ایک لاکھ ستر ہزار چھ سو چھپن افرادمکمل طورپر صحتیاب ہوگئے ہیں

ویب ڈیسک : ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 253,604 ہوگئی

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں ایک ہزانوسواناسی افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ ترپن ہزار چھ سوچارہوگئی ہے۔
سندھ میں ایک لاکھ چھ ہزار622،پنجاب میں87ہزار492، خیبرپختونخوا میں 30ہزار747، بلوچستان میں 11ہزار192،اسلام آباد میں14ہزار202، گلگت بلتستان میں ایک ہزار694 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار655 مریض ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید50 اموات کے بعدجاں بحق افراد کی تعدادپانچ ہزار 320 ہوگئی ہے۔اس دورن کوروناکے 21ہزار20ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم: حکومت کافضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کا دعویٰ