100902035507 dir 7

دیر خزانہ بائی پاس رابطہ پل تعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار

لوئیر دیر۔تین سوملین روپے کا خزانہ بائی پاس رابطہ پل تعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار۔ذرایع کے مطابق فنڈز عدم فراہمی کے سبب ڈھائی برس بعد بھی منصوبے کو مکمل نہ کیا جاسکا،منصوبے کاسنگ بنیاد جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے گزشتہ دور حکومت میں رکھاتھا۔رابطہ پل عدم تعمیر کے سبب ضلع باجوڑ بشمول دیرلویر کے دوتحصیلوں ثمرباغ اور منڈ ا کے لاکھوں نفوس کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔رابط پل نہ ہونے کے سبب ضلعی ہیڈکواٹر تیمرگرہ پرٹریفک کا دباو بڑھ گیا،گھنٹوں ٹریفک جام کے سبب لوگ شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق