Kulbhushan Jadhav e1567352241732

پاکستان نے بھارتی جاسوس کل بھوشن جادیو کو قونصلر رسائی فراہم کر دی

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کل بھوشن جادیو کو دوسرہ مرتبہ قونصلر رسائی فراہم کی گئی،یہ قونصلر رسائی بھارتی درخواست پر فراہم کی گئی.

ویانہ کنوینشن کے تحت پہلی قونصلر رسائی 2 ستمبر 2019 کو فراہم کی گئی،25 دسمبر 2017 کو کلبھوشن جادیو کی والدہ و اہلیہ کی اس سے ملاقات کی گئی تھی،بھارتی ہائی کمشن دو قونصلر افسران کو بلا رکاوٹ و بلا تعطل قونصلر رسائی فراہم کی گئی،قونصلر رسائی 3 بجے فراہم کی گئی.

مزید پڑھیں:  وکلاء کا آئینی ترامیم کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

قونصلر رسائی دو گھنٹے کے لئے فراہم کی گئی،قونصلر رسائی اسلام آباد میں موجود محفوظ مقام پر دی جارہی ہے،
قونصلر ملاقات کیلئے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے،کمانڈر کلبھوشن جادیو کی موجودگی کے مقام کو سب جیل قرار دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  بتایا جائے آئینی بل کا ڈرافٹ اور نسخہ کہاں سے آیا؟،اسدقیصر

کلبھوشن جادیو قونصلر ملاقات میں نظر ثانی پٹیشن پر دستخط کرے گا،قونصلر ملاقات 5 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے،ملاقات کے بعد بھارتی ہائی کمشنر واپس دفتر خارجہ پہنچیں گے.