adefe32a77f51c7bce7f2ef7e97c413d XL

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے

کراچی: سول ایوی ایشن نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد سول ایوی ایشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی آئی اے کے 17پائلٹس کےلائسنس منسوخ کردیئے۔ منسوخ ہونے والوں میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کاممکنہ ملٹری ٹرائل ، حکومت سے واضح موقف طلب

ڈی جی سول ایوی ایشن نے حکومت کی منظوری کے بعد لائسنس منسوخ کے لیٹر جاری کیے ہیں۔ پی آئی اے کے 48 پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز کے معطل کیے گئے ہیں جبکہ پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم سامنے آگئیں ،چیف جسٹس کی تقرری وزیراعظم کریں گے

پی آئی اے نے 17 پائلٹس کو 2019میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا، 160سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔