افغان طالبان نے سابق امیر ملا عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب کو ملٹری ونگ کا سربراہ مقرر کر دیا

کابل: افغان حکومت سے ممکنہ مذاکرات کے لیے افغان طالبان نے سابق امیر افغان طالبان ملا محمد عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب کو ملٹری ونگ کا سربراہ بنا دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طالبان حکام نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے طالبان نے اپنی مذاکراتی ٹیم میں طاقتور شخصیات کو شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق
مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے 2شہریوں کو کچل ڈلا

طالبان ذرائع نے اے پی کو بتایا کہ یہ رد و بدل طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ کی نگرانی میں ہوا ہے جس کا مقصد تحریک کے فوجی اور سیاسی بازؤں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔